“Book Descriptions: "پراسرار اجنبی" اپنے الجھے ہوئے واقعات کی بناء پر ایک انتہائی دلچسپ ناول ہے۔ آپ اس میں دیکھیں گے کہ جرائم کسی خاص طبقے تک محدود نہیں۔ مصلح بھی مجرم ہو سکتا ہے۔ ایک ادیب بھی جرم کر سکتا ہے۔ مجرم وہ لوگ بھی ہو سکتے ہیں جنہیں لوگ مصنف سمجھتے ہیں، ہمارے آپ کے درمیان ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہیں سوسائٹی قطعی بے ضرر سمجھتی ہے لیکن ان کے سیاہ کارناموں پر سے پردہ اٹھتے ہی دنیا انگشت بدنداں رہ جاتی ہے۔ ایک انتہائی چالاک عورت جس کی ایک ہی جنبشِ ابرو پر بڑے بڑے مجرموں کے دل دہل جاتے ہیں۔ اپنی جنسی خواہشات کے طوفان میں گھر کر کس طرح بے بس اور مجبور ہو جاتی ہے۔ اور پھر۔۔۔۔ ایک خوبصورت نوجوان کی دلآویز مسکراہٹ اس کے جلال و جبروت کے طلسم کو فنا کر دیتی ہے۔ وہ عورت جس نے قاتلوں کے چھکے چھڑا رکھے ہوں۔۔۔۔ وہ۔۔۔۔۔ ایک حسین نوجوان کے قدموں میں بے دست و پا پڑی تھی۔ اور۔۔۔۔ وہ نوجوان۔۔۔۔۔۔؟ فریدی اور حمید اس ناول میں کیا کر رہے ہیں؟ اس کا جواب اس ناول کے دلچسپ مطالعے سے ملے گا۔” DRIVE