BookShared
  • MEMBER AREA    
  • Sab Rang Kahaniyan: Vol. 5 / سب رنگ کہانیاں: جلد پنجم

    (By Shakeel Adil Zada)

    Book Cover Watermark PDF Icon Read Ebook
    ×
    Size 28 MB (28,087 KB)
    Format PDF
    Downloaded 682 times
    Last checked 15 Hour ago!
    Author Shakeel Adil Zada
    “Book Descriptions: جنوری 1970ء میں اردو ادب کے افق پر ’’سب رنگ‘‘ کا پرچہ ہلال کے مانند نمودار ہوا تھا۔ نوّے کی دہائی نے اسے ماہِ کامل بنا دیا تھا۔ پھر یہ ہرسُو روشنیاں بکھیرتا ماہتاب کہانیوں کے دیوانوں کو اپنی کِرنوں میں نہلاتا گھٹتے گھٹتے اکیسویں صدی کی پہلی دہائی میں ڈوب گیا۔ اس کے چاہنے والے تو سکتے کی سی کیفیت میں تھے کہ وہ تو ان کی شہرزاد تھی جو اپنے شہر یاروں کے لیے ہر ماہ دنیا کے، انجانے دیسوں، اجنبی ملکوں، کہیں دُورافتادہ سمندروں کے سینوں پر اُبھرے قطعوں اور زمینی و فلکی دُنیاؤں سے اُن کے لیے رنگارنگ ثقافتوں، مختلف النوع تہذیبوں، تمدنوں اور کائناتی اسرار کی تحیر میں ڈوبی ہوئی عجیب و غریب سی کہانیاں لے کر آتی۔ اس کے عاشقان اس کا انتظار کِسی دلنواز محبوبہ کی طرح کرتے۔ اس کی آمد کے تسلسل تک تو معاملہ ٹھیک تھا مگر جب رخنے پڑنے لگے تو اضطراب پیدا ہو گیا۔ کیوں؟ کا سوال عاشقوں کے ہونٹوں پر مچلتا شکیل عادل زادہ تک بھی یقیناً پہنچتا۔ پھر کبھی کبھی آمد ہونے لگی۔ ’’سب رنگ‘‘ آ گیا ہے کی ندائے دل نواز سنتے ہی حصول کے لیے طوفان کھڑا ہو جاتا۔ پھر اُمید کا یہ شوروغوغا بھی دم توڑ گیا اور ’’سب رنگ‘‘ ایک الم ناک یاد کی صورت اس کے عشّاق کے دلوں میں زندہ رہا۔ ’’سب رنگ‘‘ کہانیوں کی کتابی صورت میں اشاعت نے دیرینہ محبت کی اس شمع کو پھر روشن کردیا ہے جو عشاق کے دلوں میں فروزاں ہے۔ حسن رضا گوندل نے اپنے اس اثاثے کی جس محبت، محنت اور لگن سے ترتیب و تدوین کی ہے دنیائے ادب کے قارئین ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ امر شاہد اور گگن شاہدکے بھی شکر گزار ہیں کہ اُن کا محبوب سجا سنورا ایک نئی سج دھج سے انھیں پھر ملا ہے۔

    سلمیٰ اعوان”

    Google Drive Logo DRIVE
    Book 1

    ART BUCHWALD: MUNTAKHAB TAHREERAIN / آرٹ بک والڈ : منتخب تحریریں

    ★★★★★

    Art Buchwald