“Book Descriptions: ممتاز مفتی نے 1968ء میں قدرت اللہ شہاب کے ہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی۔ اس سفر کے تقریباً چھ سال بعد 1975ء میں ان کے حج کے سفر کی روداد ایک رپوتاژ کی شکل میں التحریر، لاہور کے زیر اہتمام شائع ہوئی۔ اس پہلے یہ روداد قسط وار سیارہ ڈائجسٹ میں چھپ چکی تھی۔ لبیک ممتاز مفتی کی سب سے زیادہ تہلکہ خیز اور رجحان ساز کتاب ثابت ہوئی اور اس نے اردو ادب میں ایسی سنسنی کو جنم دیا جس کی باز گشت دیر تک دنیائے ادب کی فضائوں میں گونجتی رہی۔ یہ کتاب ممتاز مفتی کی سب سے زیادہ پڑھے جانے والی کتاب ثابت ہوئی۔ ممتاز مفتی نے اس کتاب کے حقوق عام کر دیئے اوررائلٹی کی مد میں کوئی رقم حاصل کرنے کا حق تلف کر دیا جس کے نتیجے میں پاکستان کے ہر بڑے چھوٹے ناشر نے اسے چھاپا اورعام کیا۔” DRIVE