“Book Descriptions: Novel on contemporary life in Sindh. یہ ناول انسانی سماج کی ان گتھیوں کو ابھارت ہے جو خود انسان کی الجھائی ہوئی ہیں۔ مصنف نے فطرت انسانی کے ادراک کے ذریعہ ان جبلتوں کی کارکردگی کو پیش کیا ہے جس کے سبب ایک کردار عام انسانوں سے ماورا ہوکر افسانوی جہات کا حامل ہوجاتا ہے۔ اس کردار میں نفسیاتی دباؤ اس طرح عمل آرا ہیں کہ جنسی خواہشات کی تکمیل اس کی زندگی کا مقصد معلوم ہونے لگتا ہے۔ جذباتی ناآسودگی کی گھٹن نے اس طرح مضطرب کردیا ہے اس کی زندگی بے سمت راہوں پر گامزن ہوگئی ہے، جنسی خواہشات اس کے آزانہ نمو کے راستے میں حائل ہیں اور وہ اپنی کسی بھی صلاحیت کو بروئے کار لانے سے قاصر ہے۔” DRIVE