“Book Descriptions: خالد فتح محمد معروف افسانہ نگار، ناول نویس، مترجم، نقاد اور تجزیہ نگار ہیں۔ ان کا زیر نظر ناول ’’خلیج‘‘ 1971ء کے سقوطِ ڈھاکہ کے سانحے کے تناظر میں لکھا گیا ہے۔اگرچہ اس المیے پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے اور قومی تاریخ کے اس سانحے پر بہت سے ادیبوں اور شاعروں نے قلم اٹھایا، خالد فتح محمد کا یہ ناول مشرقی پاکستان کے المیے پر ایک مستند دستاویز ہے۔ ناول کے مرکزی کردار کا تعلق پاک فوج سے ہے، جس کے مشاہدے میں آنے والے واقعات اور گرد و پیش کو مصنف نے بڑی سہولت سے بیان کیا اور سیاسی حالات پر غیر جانب داری سے نگاہ دوڑائی ہے” DRIVE