BookShared
  • MEMBER AREA    
  • Pothohar: Khitta-e-Dil Rubaa / پوٹھوہار : خطۂ دل ربا

    (By Shahid Siddiqui)

    Book Cover Watermark PDF Icon Read Ebook
    ×
    Size 22 MB (22,081 KB)
    Format PDF
    Downloaded 598 times
    Last checked 9 Hour ago!
    Author Shahid Siddiqui
    “Book Descriptions: پوٹھوہار قدیم تاریخ کے دامن میں ایک ایسا جھلملاتا خطہ ہے جس کی چمک دمک کو زمانے کا اُلٹ پھیر بھی کم نہ کر سکا۔ یہ اونچے نیچے ٹیلوں، سرسبز کھیتوں، شاداب درختوں اور آزاد ہواؤں کا دل رُبا خطہ ہے جہاں ہر موڑ پر تاریخ کے نیلم ومرجان بکھرے ہوئے ہیں۔ میں پوٹھوہار کی انھی سحر انگیز ہواؤں میں پیدا ہوا، یہیں پلا بڑھا اور پھر ہمیشہ کے لیے اس کے حُسن کا اسیر ہو گیا۔ یہ کتاب محض تحریروں کا مجموعہ نہیں بلکہ راولپنڈی اور پوٹھوہار سے میرے عشق اور جنون کا احوال ہے۔ یہ ان گلی، کوچوں، عمارتوں، قلعوں، حویلیوں اور دل بروں کی کہانیاں ہیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہے۔ یہ راولپنڈی اور پوٹھوہار کے ان سربستہ گوشوں کا احوال ہے جن کے طلسم نے مجھے اپنا اسیر بنا لیا اور جنھیں دیکھنے کا تجسس ایک بے انت تلاش میں بدل گیا۔ یہ تاریخ کی کتاب نہیں، ان منظروں کا بیان ہے جنھیں میری آنکھوں نے دیکھا اور جن کا لمس میری روح نے محسوس کیا۔ کہتے ہیں حیرت کا یہ سفر ہے کہ ختم ہی ہونے میں نہیں آتا۔ کتنے ہی اَن دیکھے، اَن چھوئے مقام اپنی بانہیں پھیلائے مجھے اپنی طرف بلا رہے ہیں اور مجھے ان کی پکار پر جانا ہے۔ مجھے پوٹھوہار کے آسمانوں میں بکھرے خوش نما رنگوں کو کشید کرنا ہے۔ ان فضاؤں میں پھیلے طلسمات کو دل و جاں میں اتارنا ہے۔ اس مٹی کے ذروں میں بکھرے تاریخ کے لعل و مرجان کو سمیٹنا ہے۔ یہ پوٹھوہار کی مٹی کا مجھ پر قرض ہے جس کی سحر انگیز فضاؤں نے مجھے پروان چڑھایا اور جس کی مہکتی مٹی میں مجھے ہمیشہ کے لیے سو جانا ہے۔

    شاہد صدیقی

    Google Drive Logo DRIVE
    Book 1

    Kaalay Kos / کالے کوس

    ★★★★★

    Balwant Singh

    Book 1

    Kitab Kahani - کتاب کہانی

    ★★★★★

    Yasir Jawad

    Book 1

    Kaani Nikkah (Novelette aur Afsanay)

    ★★★★★

    Khalid Toor

    Book 1

    Basti (New York Review Books Classics)

    ★★★★★

    Intizar Husain

    Book 1

    Rolaak / رولاک

    ★★★★★

    Rafaqat Hayat

    Book 1

    Mushkpuri ki Malika / مشک پوری کی ملکہ

    ★★★★★

    Muhammad Atif Aleem

    Book 1

    Mout ki Kitaab / موت کی کتاب

    ★★★★★

    Khalid Javed

    Book 1

    Numberdar Ka Neela / نمبردار کا نیلا

    ★★★★★

    Syed Muhammad Ashraf

    Book 1

    Jandar / جندر

    ★★★★★

    Akhtar Raza Saleemi